ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
transport overcharging
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید سے قبل مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت اقدامات کریں جو مسافروں سے اضافی رقم وصول کر رہے ہیں۔ عید سے قبل سفر میں اضافے کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنرز کو ٹرانسپورٹ کے نظام کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وہ ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی بھی جانچ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام بس اڈوں پر کرایہ نامے واضح طور پر آویزاں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر:کشمیری چوڑیوں سے لے کر مہندی ڈیزائنز تک کیا ہے ٹرینڈ؟

وزیر اعلیٰ نے مسافروں کی سہولیات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان میں سفر کرنے والے روزہ داروں کے لیے افطار کا انتظام کیا جائے۔ انتظار گاہوں میں مناسب بیٹھنے کی جگہ اور پنکھوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بس اڈوں پر صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام کو باقاعدگی سے معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

ضرور پڑھیں