اس سال روایت اور جدت کا دلچسپ امتزاج دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں ایک طرف کشمیری چوڑیاں مقبول ہو رہی ہیں تو دوسری طرف جدید مہندی ڈیزائنز نوجوانوں کی پہلی پسند بن گئے ہیں۔
اس سال اسٹائل کشمیری چوڑیاں خاصی وائرل ہو چکی ہیں جنہیں سادہ مگر خوبصورت ڈیزائن کے باعث نوجوان لڑکیاں پسند کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان چوڑیوں کو "Eid main character accessory" کہا جا رہا ہے اور یہ ہر عید آؤٹ فٹ کے ساتھ آسانی سے میچ ہو جاتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہلکے رنگوں کے کپڑوں کے ساتھ باریک چوڑیاں پہننے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے لیے خاص: شاہی ٹکڑے کی آسان ترکیب
2026 کی عید فیشن میں سب سے نمایاں بات فیوژن ہے، نوجوان نسل فلموں اور ڈراموں سے متاثر ہو کر روایتی لباس میں جدید ٹچ شامل کر رہی ہے۔
چاند رات کو مہندی لگوانا اب بھی سب سے بڑی روایت ہے جہاں لڑکیاں نہ صرف مہندی بلکہ چوڑیاں، جیولری اور کپڑوں کی آخری تیاری کرتی ہیں۔
عیدالفطر 2026 میں فیشن کا مرکزی خیال سادگی میں خوبصورتی ہے۔ چاہے کشمیری چوڑیاں ہوں یا مہندی کے جدید ڈیزائن، ہر چیز میں روایت کے ساتھ جدید انداز شامل ہے۔