عید پر ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
فائل فوٹو
March, 11 2026
(ویب ڈیسک): مریم نواز نے عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ غیر قانونی اسلحے اور اس کی نمائش کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ عید کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔
اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے پنجاب سرنڈر الیسٹ آرمز ایکٹ 2026 کی منظوری بھی دے دی ہے جس کا مقصد غیر قانونی اسلحے کی نمائش اور استعمال کو روکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبے میں خواتین کے لیے مساوی اجرت کا اعلان
حکام کے مطابق اس قانون کے ذریعے صوبے میں غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
سحر و افطار اوقات
11 March 2026, 21st Ramadan
ضرور پڑھیں