اس سلسلے میں ایک تقریب8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔
سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد خواتین کو محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
وزیر کے مطابق اس اسکیم کے تحت منتخب خواتین کو الیکٹرک اسکوٹرز دینے کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی اور اسکوٹر چلانے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ انہیں محفوظ طریقے سے استعمال کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام خواتین کو محفوظ اور خودمختار نقل و حرکت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان: مشرقِ وسطیٰ ممالک کی مزید 106 پروازیں منسوخ
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اقدام صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین کو سہولت فراہم کرنے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت مستقبل میں بھی اسی طرح کے منصوبے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ خواتین کی مزید مدد کی جا سکے اور صوبے میں پائیدار ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا سکے۔