پچیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا، انعامی رقم چیک کریں
Prize bond 25000 draw
فائل فوٹو
ملتان: (ویب ڈیسک) نیشنل سیونگز سینٹر ملتان میں 25ہزار روپے کے پرائز بانڈ کا سال 2026 کا پہلا ڈرا منعقد کیا جائے گا۔

پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والے سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری پر ہر چھ ماہ بعد منافع ملتا ہے جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ شرح کے مطابق ادا کیا جاتا ہے۔ یہ منافع یا تو بانڈ کے اجرا کی تاریخ سے یا آخری منافع کی ادائیگی کی تاریخ سے شمار کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، پریمیم پرائز بانڈ ہولڈرز سہ ماہی قرعہ اندازی میں انعامی رقم جیتنے کے بھی اہل ہوتے ہیں بشرطیکہ وہ مقررہ مدت تک بانڈ اپنے پاس رکھیں۔

واضح رہے کہ سال 2026 میں 25,000 روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا ڈرا 10 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پہلا انعام 3 کروڑ روپے (دو خوش نصیب افراد کو)، دوسرا انعام 1 کروڑ روپے (پانچ افراد کو) اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے (700 افراد کو) دیا جائے گا۔

سرمایہ کاروں کو انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کا دعویٰ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ جیتنے والے پریمیم پرائز بانڈز کی رقم خودکار طریقے سے اُس بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے جو بانڈ خریدتے وقت رجسٹر کیا گیا ہوتا ہے۔

ضرور پڑھیں