حکومت کا تعلیمی اداروں اور دفاتر کیلئے پلان طے
وفاقی حکومت
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے مؤثر استعمال کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی/فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے مؤثر استعمال کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل، دفاتر و تعلیمی اداروں کے شیڈول تبدیلی پر غور کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور کھپت سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر توانائی کے انتظام کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، اجلاس میں اعلی احکام اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ وزیر خزانہ اورنگزیب نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال اور ذخائر کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردو بدل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے مطابق فوری فیصلے کیے جا سکیں اور ملکی معیشت پر بوجھ کم رکھا جا سکے۔ اسی کے ساتھ ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ذخیرہ اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایندھن کے استعمال کو کم کرنے اور دستیاب ذخائر کو زیادہ عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے مختلف انتظامی اقدامات پر بھی غور کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ توانائی کے استعمال کو محدود کیا جا سکے۔

تعلیمی اداروں میں ضرورت پڑنے پر ورچوئل نظام تعلیم متعارف کرانے اور سرکاری دفاتر میں ورک فراہم ہوم کی سہولت دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایندھن کی طلب میں کمی اور دستیاب ذخائر کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
 

ضرور پڑھیں