اسلامی دنیا پر آنیوالی ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے، اس کا ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے، اس کا ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔

ایران امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ جنگ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ ہے، صیہونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کر رکھا ہے اور بڑی طاقتیں صیہونیت کے زیر اثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیت کو دنیا تسلیم کرتی ہے، ہم نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کیلئے فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دینگے: امارات

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے جس کا ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو اس سازش کو سمجھنا ہو گا۔

خواجہ محمد آصف نے اسلامی دنیا میں اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دعا ہے کہ فلسطین آزاد ہو اور پاکستان ہمیشہ محفوظ رہے۔ 

ضرور پڑھیں