میرا گھر میرا آشیانہ سکیم میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں
میرا گھر میرا آشیانہ سکیم
حکومت نے عام شہریوں کو گھر کی سہولت دینے کیلئے کم لاگت ہاؤسنگ سکیم میرا گھر میرا آشیانہ میں اہم نرمی کر دی/فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے عام شہریوں کو گھر کی سہولت دینے کیلئے کم لاگت ہاؤسنگ سکیم میرا گھر میرا آشیانہ میں اہم نرمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ حکومت نے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی جس کے تحت شہریوں کو زیادہ مالی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق ہاؤسنگ قرض کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ افراد اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان پیکج کے 12500 موبائل سم پر ملیں گے

اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ گھر خریدنے والوں کے لیے 5 فیصد کی یکساں اور کم شرح سود لاگو ہوگی جس سے ماہانہ اقساط کا بوجھ کم ہو جائے گا، حکام کے مطابق پہلے سے لیے گئے قرضوں کو بھی اسی نئی شرح پر ایڈجسٹ کیا جائے گا جس سے موجود قرض داروں کو بھی ریلیف ملے گا۔

واضح رہے ان تبدیلیوں سے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرگرمی بڑھے گی اور متوسط طبقے کے لیے ذاتی گھر کا حصول نسبتاً آسان ہو جائے گا۔
 

ضرور پڑھیں