ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام محی الدین انتقال کر گئے
Haji Ghulam Mohiuddin
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): مزنگ سے تعلق رکھنے والی نمایاں سیاسی اور سماجی شخصیت حاجی غلام محی الدین انتقال کر گئے۔

حاجی غلام محی الدین کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3:30 بجے 567 ایل ڈی اے ایونیو، رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی غلام محی الدین ای ٹی او ایکسائز ندیم محی الدین اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو علیم محی الدین کے والد تھے۔ وہ مرحوم سینئر اسپورٹس صحافی عقیل احمد بالا کے سسر بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر خاتون صحافی انیلا شاہین انتقال کر گئیں

علاقہ مکینوں اور سیاسی حلقوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ حاجی غلام محی الدین اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات اور فلاحِ عامہ کے کاموں میں بھی سرگرم رہے۔

ضرور پڑھیں