صدر پشاور پریس کلب کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج (جمعرات) سہ پہر 3 بجے چمکنی میں ان کے آبائی گاؤں عزیز آباد، انقلاب روڈ پر ادا کی جائے گی۔
پشاور پریس کلب کی کابینہ اور گورننگ باڈی نے انیلا شاہین کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ انیلا شاہین ایک نڈر، بااصول اور پیشہ ور صحافی تھیں جن کی صحافتی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ میں خواتین کو شناخت کا نیا اختیار حاصل
انہوں نے کہا کہ انیلا شاہین صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے لیے مختلف عہدوں پر سرگرم رہیں، جن میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کی جنرل سیکریٹری منتخب ہونا بھی شامل ہے جو خیبر پختونخوا میں ورکنگ جرنلسٹس کی نمائندہ تنظیم ہے۔
انیلا شاہین کے اچانک انتقال سے پشاور کی صحافی برادری شدید رنج و غم میں مبتلا ہے۔