پاسپورٹ میں خواتین کو شناخت کا نیا اختیار حاصل
women passport policy Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے شادی شدہ خواتین کو اپنی شناخت کے انتخاب کی سہولت دے دی ہے۔

حکومت پاکستان نے خواتین کی قانونی شناخت کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاسپورٹ کے اجراء کے نظام میں نمایاں اصلاحات متعارف کرا دی ہیں جس کے تحت شادی شدہ خواتین کو یہ اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق اپنے والد کا نام پاسپورٹ پر درج کرا سکیں گی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں عدالت نے واضح ہدایت دی تھی کہ خواتین کو اپنی شناخت برقرار رکھنے کا حق دیا جائے، یہ فیصلہ مس مہر بانو لنگڑیال اور دیگر کی درخواست سمیت اسی نوعیت کے دیگر مقدمات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حاضری کے نظام کو جدید بنانے کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کرنے کا فیصلہ

عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کے درمیان مشاورت کا عمل شروع کیا گیا جبکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ویمن پاکستان کے نمائندوں نے بھی حکام سے ملاقات کر کے ان اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

ضرور پڑھیں