کم عمر ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا یکم مارچ سے شروع ہوگا
Lahore driving permit for minors
Lahore driving permit for minors
لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں 18 سال سے کم عمر افراد کیلئے ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا عمل یکم مارچ سے شروع کیا جا رہا ہے۔

اس اہم پیش رفت کا اعلان ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کیا اور طریقہ کار کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق 16 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوان لرنر ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، تاہم 16 سال سے کم عمر افراد اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر ڈرائیورز کو قانونی دائرے میں لانا اور ٹریفک قوانین سے آگاہی دینا ہے۔

وقاص نذیر کے مطابق پرمٹ کے حصول کیلئے امیدوار کے پاس نادرا کا اسمارٹ کارڈ یا فارم ب ہونا لازمی ہے، جبکہ والدین یا سرپرست کی تحریری رضامندی بھی جمع کروانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کردیا

 

 

 

حکام کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اس پرمٹ کے تحت 125 سی سی سے بڑی موٹرسائیکل، کار یا کسی بھی کمرشل گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سڑکوں پر کم عمر ڈرائیورز کی غیر قانونی ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آئے گی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔

ضرور پڑھیں