عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟
Eid ul Fitr holidays 2026 Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عیدالفطر پر کتنی تعطیلات چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ، اہم معلومات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے اور ملک بھر کے مسلمان عیدالفطر کے دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،عید کی تاریخ مکمل طور پر شوال کے چاند کے نظر آنے پر منحصر ہوتی ہے، جس کے بعد سرکاری طور پر تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی 19 مارچ 2026 کی شام یا 29 رمضان کو چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کرے گی، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

اگر رمضان 29 دن کا ہو  تو شوال کا پہلا دن 20 مارچ 2026 کو ہوگا اور عیدالفطر 20 تا 22 مارچ تک منائی جائے گی۔

اگر رمضان 30 دن کا ہو  تو شوال 21 مارچ سے شروع ہوگا اور عید 21 تا 23 مارچ تک منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر

 وفاقی حکومت نے 2026 کے عوامی تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا ہے، اس کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) رکھی گئی ہیں، جس کا انحصار چاند کے مشاہدے پر ہے۔

 چاند 19 مارچ کو دیکھے جانے کی صورت میں پاکستان میں عید کی تعطیلات 20 تا 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) ہوں گی.

ضرور پڑھیں