پی ٹی آئی نے اہم شخصیت کو فارغ کر دیا
PTI Peshawar leadership change
پشاور : (ویب ڈیسک) پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی پشاور کے نائب صدر شیر احمد کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے صدر عرفان سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیر احمد کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن کی پاسداری ہر عہدیدار اور کارکن پر لازم ہے، کسی کو بھی ضابطہ اخلاق سے انحراف کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیمی امور میں اختلافات اور بعض فیصلوں پر عدم عملدرآمد کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد اعلیٰ قیادت نے معاملے کا جائزہ لے کر یہ قدم اٹھایا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پارٹی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو نظر نہیں آرہا، علیمہ خان

سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی تنظیمی سختی سے تعبیر کیا جا رہا ہے، آئندہ دنوں میں مزید تنظیمی رد و بدل کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں