عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہماری آج بھی ملاقات نہیں ہوئی، عمران خان کوقید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا، ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی دی جائے ،جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی: سہیل آفریدی
علیمہ خان کا کہنا تھا ہمار ا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا مکمل معائنہ فیملی اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے ، جب تک عمران خان اسپتال نہیں پہنچتے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔
عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے کہاکہ اگر کوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لیکر آئیں چھپایا کیوں جارہا ہے۔