عمران رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
February, 25 2026
اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہونگے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں جب عمران خان کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔ ریلیف فورس، ٹائیگر فورس اورٹاسک فورس بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لے لی گئی
انہوں نے کہا کہ یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز بشمول وکلا اور انصاف یوتھ پر مشتمل ہوگی۔ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں میں سے کوئی ہمارا محسن نہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹس کو جعلی قرار دیکر مسترد کر دیا۔
سحر و افطار اوقات
25 February 2026, 7th Ramadan
ضرور پڑھیں