علی امین گنڈاپور سے سیکیورٹی واپس؟ وجہ سامنے آگئی
Ali Amin Gandapur security issue
فائل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پیش آنے پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے گاڑیاں واپس لی گئیں۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ان کی سکیورٹی بدستور برقرار ہے اور مجموعی طور پر 77 اہلکار تعینات ہیں، جن میں 58 سکیورٹی ونگ، 12 ایف آر پی اور 7 ریگولر پولیس اہلکار شامل ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کے ترجمان کا مؤقف ہے کہ صوبائی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر علی امین کو گاڑیاں اور جیمر فراہم کیے تھے، اگر وہ ان گاڑیوں اور جیمرز کے استعمال کے مجاز نہیں تھے تو پہلے باقاعدہ آگاہ کیا جانا چاہیے تھا، اچانک اس طرح جیمر اور گاڑیاں واپس لینا باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو نظر نہیں آرہا، علیمہ خان

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ کے استعمال کیلئے صرف ایک جیمر دستیاب تھا، جبکہ اضافی ضرورت کے باعث دیگر جیمرز اور گاڑیاں واپس لی گئیں۔

اس معاملے پر سیاسی حلقوں میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو حالات کے مطابق قرار دیا جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں