علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے 16 سکیورٹی اہلکار اور دو گاڑیاں واپس لے گئی ہیں، سکیورٹی اہلکاروں میں 8 گن میں ، 6 پولیس ڈرائیور اور دو جینر آپریٹر شامل ہیں، سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ علی امین گنڈاپور کو دی گئی جیمر بھی واپس لے لی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ایم ہاؤس کے سی ایس او نے سکیورٹی کلوز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، علی امین گنڈاپور کو اب صرف ڈی آئی خان کی پولیس سکیورٹی حاصل ہے، ڈی آئی پولیس کی جانب سے کسی قسم کا اسلحہ فراہم نہیں کیا گیا، تمام گنز ہمارے ہیں۔
سکیورٹی واپس لینے کے معاملہ پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ رات کو گیارہ بجے وزیرِ اعلیٰ کے ڈپٹی سی ایس او نے میرے سکیورٹی اہلکاروں کو کال کی، ڈپٹی سی ایس او نے کہا کہ سی ایس او کا حکم ہے آپ سب کلوز ہوجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان پیکیج، 12500 کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ میرے پاس صوبائی حکومت کی ایک جیمر اور ایک ڈبل کیبن گاڑی تھی، اس گاڑی کے ساتھ 14 اہلکار بھی تھے، ان اہلکاروں نے مجھے کہا تو میں نے کہا بس کلوز ہوجائیں، یہ ہی اصل حقیقت ہے، اگر اب مجھے یہ سکیورٹی واپس دی بھی گئی تو میں نہیں لوں گا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بتانا چاہتا ہوں اب اس سکیورٹی کو مجھے واپس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
دوسری جانب سی ایم ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سے سکیورٹی واپس لینے میں کوئی صداقت نہیں، علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔