رمضان پیکج: 12500 کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟
حکومت خیبر پختونخوا
حکومت خیبر پختونخوا نے ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر مستحق شہریوں کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) حکومت خیبر پختونخوا نے ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر مستحق شہریوں کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 10 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ہر مستحق خاندان کو 12 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔

 

حکام کے مطابق اس پیکج سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو اپنے علاقے کے متعلقہ ناظم، کونسلر یا مقامی صدور سے رابطہ کرنا ہوگا۔ درخواست گزار اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی پر اپنا فعال موبائل نمبر تحریر کریں گے، جبکہ موبائل کمپنی کا نام بھی لازمی درج کرنا ہوگا، جیسے جاز، یو فون یا دیگر نیٹ ورک وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مفت سم حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

شناختی کارڈ کی کاپیاں مقامی نمائندوں کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو ارسال کی جائیں گی۔ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد چند روز میں امدادی رقم مستحق افراد کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے جاری کر دی جائے گی۔

حکام نے بتایا ہے کہ درخواست گزار کے فراہم کردہ موبائل نمبر پر ایک تصدیقی کوڈ بھیجا جائے گا۔ کوڈ موصول ہونے کے بعد مستحق فرد قریبی ایزی پیسہ شاپ پر جا کر اپنا شناختی کارڈ اور موصول شدہ کوڈ دکھائے گا۔ بائیومیٹرک تصدیق یعنی انگوٹھا لگانے کے بعد 12 ہزار 500 روپے کی رقم وصول کی جا سکے گی۔

ہہ بھی پڑھیں: قریبی دکان سے 10000 کی رقم کیسے نکلوائی جاسکتی ہے؟

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ رقم مکمل طور پر محفوظ طریقے سے جاری کی جائے گی اور کوئی دوسرا شخص متعلقہ فرد کی اجازت اور بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر رقم وصول نہیں کر سکے گا۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اپنے شناختی کارڈ کی کاپیاں متعلقہ نمائندوں کے پاس جمع کرائیں تاکہ رمضان پیکج سے بروقت فائدہ اٹھایا جا سکے۔

 

ضرور پڑھیں