قریبی دکان سے 10000 کی رقم کیسے نکلوائی جاسکتی ہے؟
پنجاب حکومت
مستحق افراد موصول ہونے والا پن کوڈ اپنے قریبی جاز کیش سنٹر کے نمائندے کو دکھا کر رقم حاصل کر سکتے ہیں/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پنجاب حکومت کی جانب سے مالی امداد کے لیے موصول درخواستوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد اہل اور مستحق افراد کو امدادی رقم کی فراہمی جاری ہے۔ مستحق افراد موصول ہونے والا پن کوڈ اپنے قریبی جاز کیش سنٹر کے نمائندے کو دکھا کر 10 ہزار روپے کی رقم با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق امدادی پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی مرحلہ وار جانچ پڑتال مکمل کی جا رہی ہے تاکہ صرف حقیقی اور اہل افراد کو ہی مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع تصدیقی نظام وضع کیا گیا ہے جس کے ذریعے درخواست گزاروں کے کوائف، شناختی معلومات اور اہلیت کے معیار کو پرکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں 10 ہزار حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

اعلامیے کے مطابق جیسے ہی کسی درخواست گزار کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوتا ہے اور اسے اہل قرار دیا جاتا ہے تو اس کے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر پر جیز کیش کی جانب سے ایک مخصوص پن کوڈ ارسال کیا جاتا ہے۔ یہ پن کوڈ امدادی رقم کے حصول کے لیے لازمی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستحق افراد اپنے قریبی جیز کیش سنٹر پر جا کر مذکورہ پن کوڈ نمائندے کو دکھائیں، جس کے بعد انہیں 10 ہزار روپے کی امدادی رقم فراہم کر دی جائے گی۔ اس طریقہ کار کا مقصد رقم کی ترسیل کو تیز، محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ رمضان پیکج 13 ہزار کے اہل ہیں یا نہیں؟ جانیے

حکام نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ موصول ہونے والا پن کوڈ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پن کوڈ کو خفیہ رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا مالی فراڈ سے بچا جا سکے۔ مزید برآں شہریوں کو یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند اور رجسٹرڈ جیز کیش سنٹر سے ہی رقم وصول کریں اور کسی غیر مجاز ایجنٹ یا فرد پر اعتماد نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ 13 ہزار روپے رمضان امداد کے اہل ہیں؟ فوری چیک کریں

حکومت کا کہنا ہے کہ امدادی رقم کی فراہمی مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی بھی نااہل شخص کو فائدہ نہ پہنچے جبکہ حقیقی مستحقین تک امداد بروقت پہنچے۔ حکام کے مطابق اگر کسی شہری کو رقم کی وصولی میں کسی قسم کی دشواری، تاخیر یا شکایت کا سامنا ہو تو وہ متعلقہ ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔

پنجاب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے اس اقدام کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
 

ضرور پڑھیں