محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال 29 ویں روزے کی شام کو شوال کا چاند دکھائی دینے کا کوئی امکان نہیں اور رواں برس رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کہ شوال کا چاند 19مارچ کو دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، چاند کی پیدائش 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہو گی، اس حساب سے غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت کے لیے موزوں نہیں، اتنی عمر کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنا بھی ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنشن قواعد میں بڑی تبدیلیاں متعارف
اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ 19 مارچ کو چاندنظرآنے کا کوئی امکان نہیں اس لیے عیدالفطر 21مارچ بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے لہذا شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 19 مارچ کی شام کی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس کی صدر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ضلعی دفاتر میں منعقد ہوں گے، شوال کے چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔