محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق قواعد میں اہم ترامیم کرتے ہوئے رضاکارانہ اور جبری ریٹائرمنٹ کے طریقہ کار کو مزید واضح اور سخت بنا دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے کم از کم 25 سال سروس اور 55 سال عمر دونوں شرائط پوری کرنا لازم ہوگا بصورت دیگر درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بڑھتے رجحان کو روکنا اور سرکاری نظام میں تسلسل برقرار رکھنا ہے، نئی پالیسی کے تحت 20 سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کے کیسز بھی نظر ثانی شدہ اصولوں کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص اسکول عمارتیں خالی کرنے کا حکم جاری
مزید برآں، بدعنوانی اور بد انتظامی کے معاملات میں پنشن سے متعلق شقوں کو سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مکمل سروس کی شرط کو کلیدی اہمیت دی گئی ہے تاکہ نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔