عمران خان کی بہن نورین خان زیر تعمیر نالہ میں گر گئیں
بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی
عمران خان کی بہن نورین خان نیازی ملاقات کے لیے جیل پہنچنے کے دوران قریب واقع زیرِ تعمیر نالے میں گر گئیں/ فائل فوٹو
راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اڈیالہ جیل کے باہر حادثے کا شکار ہو گئیں، جہاں وہ اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن نورین خان نیازی ملاقات کے لیے جیل پہنچنے کے دوران قریب واقع زیرِ تعمیر نالے میں گر گئیں، جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور نکاسی آب کے لیے نالے کی تعمیر کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ موقع پر حفاظتی باڑ اور مناسب انتباہی بورڈز کی کمی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ نورین نیازی جیسے ہی آگے بڑھیں تو ان کا پاؤں پھسلا اور وہ زیرِ تعمیر نالے میں جا گریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پمز آمد، آنکھوں کے علاج کیلئے دوسرا انجکشن لگایا گیا

واقعے کے فوراً بعد وہاں موجود افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں انہیں طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹروں نے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی اڈیالہ جیل میں قید اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئی تھیں۔ ملاقات کے اوقات سے قبل یہ واقعہ پیش آیا جس کے باعث وہاں موجود کارکنوں اور اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
 

ضرور پڑھیں