خاندانی ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت عبدالرحمان کانجو کی والدہ کا لودھراں میں انتقال ہوا، مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، مرحومہ کی نمازِ جنازہ دن 3 بجے لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں واقع کمپلیکس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،وزیر مملکت برائے فوڈ اتھارٹی ملک رشید احمد خان، سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ، رکن قومی اسمبلی صدیق خان بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، اہل خانہ، مقامی لیگی قیادت اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کےبلندی درجات کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران سے معاملات ٹھیک کرلیں حکومت نہیں گرانے دونگا، راجا ناصر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور عبد الرحمان کانجو اور دیگر سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے عبدالرحمان کانجو کی والدہ کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ عبدالرحمان کانجو کی والدہ اور صدیق خان کانجو (شہید) کی اہلیہ کے انتقال پر گہرا دُکھ اور افسوس ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔