محکمہ موسمیات کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث موسم خشک رہے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ شہر میں آلودگی کی شرح 219 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث فضا میں دھند اور اسموگ کی کیفیت برقرار ہے۔
ماہرینِ صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع صاف ہے اور موسم خشک رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے،ہوائیں تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب، امداد لینے کیلئے ان نمبرز پر رابطہ کریں
ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے آلودگی میں فوری کمی کا امکان کم ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔