مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ ماہ رمضان المبارک میں خیبر پختون خوا حکومت کی طرف سے دس لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو ریلیف دینے کے لئے فی خاندان 12 ہزار 500 روپے رمضان سپورٹ کے تحت 12 ارب روپے کا پیکیج دینے کی منظور ی دی گئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ امداد ہر مستحق خاندان کے سربراہ کو براہِ راست ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے دی جائے گی، مفلس، بیواؤں، یتیموں، معذور، ٹرانس جینڈر اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ پیکیج مستحق خاندانوں کی مالی امداد اور ماہ صیام کے دوران اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے دی جا رہی ہے، امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شفاف اور آسان بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ 13 ہزار روپے رمضان امداد کے اہل ہیں؟ فوری چیک کریں
رمضان ریلیف پیکیج میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد اہلیت کی جانچ اور رجسٹریشن کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجیں، منتخب خاندانوں کو بذریعہ ایس ایم ایس اہلیت سے متعلق مطلع کیا جائے گا، اہلیت پر پورا اترنے والے خاندان کے سربراہ منتخب قریبی مراکز سے رمضان ریلیف پیکیج کی رقوم حاصل کر سکیں گے۔
دوسری جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 13 ہزار روپے فی خاندان امدادی رقم فراہم کی جارہی ہے۔
اہلیت جانچنے کیلئے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 9999 پر ایس ایم ایس کریں، سسٹم کی جانب سے تصدیقی پیغام موصول ہوگا جس کے ذریعے درخواست گزار اپنی اہلیت کی حیثیت معلوم کر سکے گا