وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم
Sohail Afridi Arrest Warrant
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ بن رہی ہے، لہٰذا قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق آئندہ سماعت پر کیس میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے معافی مانگ لی

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کیخلاف ایسے بیانات دیے جو مبینہ طور پر گمراہ کن اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔

ضرور پڑھیں