سابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے معافی مانگ لی
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
سابق وزیراعلیٰ کے پی کے و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور نے ویڈیو بیان دیا/فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان کی آنکھ اور صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات بدستور برقرار ہیں، جس نے عوام کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کیں، آج اپنی صحت کے معاملے میں مشکلات کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ڈیل کے معاملے پر حکومت کا مؤقف آگیا

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم نے یونیورسل ہیلتھ کارڈ دیا اور ہر طرح کی بیماری کو اس میں کور کرتے گئے، جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے تو انہوں نے پورے ملک کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت دی لیکن افسوس ہے آج عمران خان کو ان کے ذاتی معالج تک سے ملنےنہیں دیا جا رہا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے، اگر اس معاملے پر کسی کو غصہ نہیں آ رہا تو میرے خیال میں اس میں انسانیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنے مقصد پر فوکس کرنا چاہیے اور بھرپور انداز میں آواز اٹھانی چاہیے، ہم اکثر مقصد سے ہٹ کر دیگرمسئلوں میں الجھ جاتے ہیں اور اصل مقصد حاصل نہیں کر پاتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے ذاتی معالج تک رسائی دی جائے۔
 

ضرور پڑھیں