عمران خان سے ڈیل کے معاملے پر حکومت کا مؤقف آگیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ڈیل کے معاملے پر حکومت کا واضح مؤقف آگیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ڈیل کے معاملے پر حکومت کا واضح مؤقف آگیا۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپیشلائز ٹریٹمنٹ کے لئے دو مرتبہ پھر ہسپتال لیجایا جائے گا، پی ٹی آئی قیادت پہلے آپس میں فیصلہ کرلے کہ بانی پی ٹی آئی کے معائنے کے وقت کس رہنما نے آنا ہے، ہم نے ان کو پہلے بھی دعوت دی تھی لیکن یہ اندرونی لڑائی کی وجہ سے نہ آسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج آنکھوں کے امراض کے ماہر نہیں ہیں، ان کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ رہائی فورس بنانے کا اعلان کرنے والے ان لوگوں سے متاثر ہیں جو بنوں جیل پر حملہ کر کے اپنے دہشتگرد ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے تھے، فورس ہمیشہ ریاست کی ہوتی اس کے علاوہ کسی کو فورس بنانے کا اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی عمران خان کو دوبارہ ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کے نہیں بلکہ عدالتی حکم پر جیل میں ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سزائیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں ریلیف صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے ڈیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی طرح کی کوئی ڈیل یا ڈھیل اس وقت زیرغور نہیں ہے، رانا ثناءاللہ نے ڈیل سے متعلق اپنے بیان کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل سے مراد یہ نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کچھ دو کچھ لو کی بنیاد پر بات ہو رہی ہے۔ 

ضرور پڑھیں