حکومت کی عمران خان کو دوبارہ ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق
حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے دوبارہ ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے دوبارہ ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔

وفاقی وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 25 فروری کو ہسپتال منتقل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سینئر صحافی زاہد فاروق ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری سے عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سوال کیا۔

صحافی کے سوال پر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کو پہلا انجکشن 25 جنوری کو لگا تھا، ابھی مزید دو انجکشن لگنا باقی ہیں، دوسرے انجکشن کے حوالے سے مجوزہ تاریخ 25 فروری ہے جس کے ٹھیک ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ کو انہیں تیسرا انجکشن لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج اسلام آباد اور راولپنڈی میں موجود بہترین ہسپتال میں کیا جائے گا، یہ انجکشن اسی ہسپتال میں لگائے جاسکتے ہیں جہاں ’ٹرشری کیئر‘ کی سہولت موجود ہو، لہٰذا بانی پی ٹی آئی کو صرف انجکشن لگانے کی حد تک ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز لایا گیا، عطا تارڑ کی تصدیق

واضح رہے کہ یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کو دائیں آنکھ میں بینائی کی کمی کی شکایت کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو ’فرینڈ آف کورٹ مقرر‘ کیا تھا، سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کا دورہ کر کے عمران خان کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ آنکھوں کے ماہرین کی رائے کے بعد عمران خان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا جہاں 20 منٹ کے طبی معائنے کے بعد ان کو واپس اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا تھا۔ 

ضرور پڑھیں