یہ پروجیکٹ قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کیا جائے گا، جس میں عالمی معیار کی پروڈکشن ہوگی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ منصوبہ محض ایک تقریب نہیں بلکہ قومی تجدید اور فکری احیاء کا اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، بامقصد کہانی سنانا قوم سازی کا طاقتور ذریعہ ہے اور اس کے ذریعے نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑا جائے گا۔ قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار آج بھی عالمی سطح پر رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عالمی معیار کی پروڈکشن کیلئے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کی جائے گی، تاریخی ویب سیریز کی تیاری کے دوران مصنفین اور پروڈیوسرز کیلئے علمی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ تاریخی تحقیق اور فکری گہرائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے معافی مانگ لی
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحقیق پر مبنی، مستند اور عالمی معیار کی پروڈکشنز تیار کی جائیں گی، قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ تخلیقی صنعت کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے قومی بیانیہ مضبوط بنایا جائے گا اور قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔