پنجاب: انٹرمیڈیٹ داخلوں میں توسیع
Punjab intermediate admissions 2026
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے مطابق اب طلبہ عام فیس کے ساتھ 20 فروری 2026 تک داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل آخری تاریخ 19 فروری مقرر تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ طلبہ کی سہولت اور بہتر تیاری کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تاخیر سے فارم جمع کرانے والوں کیلئے بھی گنجائش رکھی گئی ہے، دوگنی فیس کے ساتھ 21 فروری سے 2 مارچ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 4 مارچ سے 13 مارچ تک داخلے جمع کرائے جا سکیں گے۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق اس اقدام سے طلبہ کو دباؤ سے بچنے اور بہتر انداز میں رجسٹریشن مکمل کرنے کا موقع ملے گا جس سے امتحانی نظم بھی بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ نافذ

دوسری جانب وفاقی بورڈ برائے ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم نے بھی حالیہ دنوں میں پارٹ اول کے داخلوں میں نرمی کی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعلیمی ادارے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے متحرک ہیں۔

حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم کے امتحانات 20 مئی 2026 سے شروع ہوں گے جس کیلئے شفاف اور منصفانہ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

ضرور پڑھیں