غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، تنازعات کے حل کے لئے صدر ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا دعا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے، مشرق وسطی میں امن کے لئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف
محمد شہباز شریف نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، دیرپا امن کے لئے غزہ میں سیزفائر خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکوروبیو، اسٹیو وٹکوف نے جیرڈکشنر نے غزہ کیلئے بہت کام کیا، بورڈ آف پیس میں بہت سے پیارے ملک شامل ہیں ، ہم سب قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں امن کیلئے مزید محنت سے کام کرنا ہوگا، اہداف کے حصول کیلئے بورڈ آف پیس کے علاوہ کوئی فورم نہیں۔