سرکاری ذرائع کے مطابق اب اسکیم صرف خالص میرٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اضافی معیارات بھی شامل کیے گئے ہیں، درخواست گزار کا کسی سرکاری یا ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی یا کالج میں باقاعدہ داخلہ ہونا لازمی ہے۔
یہ اسکیم اب BS، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے بھی دستیاب ہوگی، انتخاب کا عمل تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل اور دیگر مقررہ معیارات کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا تاکہ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان بازاروں کا قیام، اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب
حکام کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل سہولیات تک وسیع رسائی فراہم کرنا، تعلیمی مواقع میں برابری کو فروغ دینا اور ملک بھر میں ڈیجیٹل تعلیم کو تقویت دینا ہے۔
درخواست دینے کے لیے اہل طلبہ کو پہلے اپنی متعلقہ یونیورسٹی یا کالج میں رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی، اس کے بعد اسکیم کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروانا ہوگی، درخواست کے ساتھ درست تعلیمی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا، میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد منتخب امیدواروں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔