نئے ڈرافٹ کے تحت گریڈ 17 کی بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی سفارش پر کی جائیں گی، ادارے میں انتظامی بنیادوں پر چار بڑے گروپس تشکیل دیے گئے ہیں جن میں انویسٹی گیشن، لیگل، ایکسپرٹس اور منسٹریل گروپ شامل ہیں۔
بھرتیاں براہ راست انہی گروپس میں ہوں گی اور ملازمین کو اپنی ابتدائی تعیناتی والے گروپ میں ہی سروس مکمل کرنا ہوگی، جبکہ گروپ تبدیلی کے مواقع محدود کر دیے گئے ہیں۔
ڈرافٹ کے مطابق گریڈ 20 اور 21 میں 70 فیصد افسران کا تعلق پاکستان پولیس سروس (پی ایس پی) سے ہوگا جبکہ 30 فیصد محکمانہ افسران ہوں گے۔ گریڈ 19 میں دونوں کی شرح برابر رکھی گئی ہے۔ اسی طرح گریڈ 17 اور 18 میں 60 فیصد تعیناتیاں محکمانہ افسران کی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان ہر سال مختلف موسم میں کیوں آتا ہے؟ دلچسپ معلومات
علاوہ ازیں گریڈ 17 اور اس سے زائد سطح پر کنٹریکٹ پر بھرتی کی شق ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈپیوٹیشن افسران کو ادارے میں مستقل شمولیت کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمانہ ترقی کو کم از کم سروس مدت اور لازمی تربیتی کورسز کی تکمیل سے مشروط کیا گیا ہے۔
نئے قواعد کے تحت ترقی سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ہوگی اور سالانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس لازمی قرار دیا گیا ہے۔