عمران خان سے ڈیل؟ وفاقی وزیراطلاعات نے واضح کردیا
Imran Khan deal news
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانئ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے، وہ عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا  کہنا تھا کہ  رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے 2 روز قبل بھی بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ ان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرنا چاہتے ہیں نہ کرنی چاہیے، یہ تاثر غلط ہے کہ ان کیلئے کوئی ڈیل کا معاملہ کیا جا رہا ہے۔