ساوتھ ایئر میں روزگار کے نئے مواقع متعارف
South Air jobs Pakistan 2026
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک کی نئی نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر نے توسیعی منصوبے کے تحت مختلف شہروں میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کی ابھرتی ہوئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے اپنے فضائی آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے ملک بھر میں تقرریوں کا آغاز کر دیا ہے، کمپنی کی جانب سے کراچی، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور راولپنڈی اسلام آباد سمیت اہم شہروں میں آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سیلز پروموشن افسران کو مارکیٹ میں کمپنی کی موجودگی مضبوط بنانے، کارپوریٹ صارفین سے روابط بڑھانے اور آمدن میں اضافے کی حکمت عملی تیار کرنے کی زمہ داری سونپی جائے گی جبکہ دوسری جانب ریزرویشن اینڈ ٹکٹنگ افسران بکنگ، مسافروں کی رہنمائی اورایئرپورٹ اسٹیشنز پر انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کن سڑکوں پر ای چالان لاگو نہیں؟رپورٹ جمع

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی نیٹ ورک کو مستحکم بنانے اور مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے، کمپنی نے 24 نومبر 2025 کو اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کیا تھا اور اب مسابقتی ماحول میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے افرادی قوت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار ای میل mailto:hr@southair.com.pk کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں جبکہ اہلیت اور تقرری کے طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کردہ رابطہ نمبر 03075559167 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔