سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرعلامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں، ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کی وجہ سے احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے اور ہمارا یہی مطالبہ تھا کہ ذاتی معالجین کو دکھایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ احتجاج میں ہم پر بہت سی بندشیں لگائی گئیں، بانی کی آنکھ سے متعلق خبر آئی موصول ہوئی تو محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بھوک ہڑتال کریں گے، ہم نے اسی لئے احتجاج کیا تھا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بہنوں کے جذبات ٹھیک ہیں اور ان کو ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی کی آنکھوں کی بہتری کی ہمیں اُمید ہے، انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔