بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، درخواست دائر
CPPPA electricity price hike
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ جنوری 2026 میں بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔

سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی یہ درخواست دائر کی ہے تاکہ بجلی کی لاگت کے اتار چڑھاؤ کے مطابق قیمت میں توازن قائم رکھا جا سکے، اگر اضافہ منظور ہو گیا تو یہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ تمام الیکٹرک صارفین پر لاگو ہوگی۔

نیپرا نے اس درخواست پر سماعت کیلئے 26 فروری کا دن مقرر کر دیا، اگر یہ اضافہ منظور ہو گیا تو عام صارفین کی بجلی کے بلوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کن سڑکوں پر ای چالان لاگو نہیں؟رپورٹ جمع

واضح رہے کہ ملک بھر میں دسمبر 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ پہلے ہی لاگو ہے، جس میں بجلی 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔ صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین توانائی کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے اخراجات میں اضافے کے باعث ناگزیر ہو سکتا۔