رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر خوشگوار موسم متوقع ہے، تاہم مختلف علاقوں میں درجہ حرارت اور بارش کے امکانات میں فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اور مغربی خطوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات کے اوقات نسبتاً ٹھنڈے رہیں گے۔
دوسرے عشرے کے دوران موسم میں قدرے گرمی متوقع ہے، شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار کے بعض مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا، ماہرین کے مطابق اس دوران مقامی سطح پر موسمی شدت بھی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
تیسرے عشرے میں ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے اختتام تک گرمی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ممکنہ موسمی خطرات سے متعلق بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے تاکہ عوام اور متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات کر سکیں۔