سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مدثر ریاض ملک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے دوران سنگل شفٹ والے سکول پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 8 بجے لگیں گے اور دوپہر ایک بجے چھٹی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے دن ساڑھے بجے تک ہوں گے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے سکولوں کی پہلی شفٹ کا آغاز پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 8 بجے ہو گا جبکہ دوپہر ساڑھے 12 بجے چھٹی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل والے سکولوں میں پیر سے جمعرات دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے شروع ہو گی جبکہ 4 بجےچھٹی ہو گی، جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر اڑھائی بجے سے شام 5 بجے تک چلے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ لڑکیوں کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز اوپر مقرر کردہ اوقات سے 15 منٹ پہلے ہو گا اور چھٹی بھی 15 پہلے ہی ہو گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ماہ رمضان کے دوران رات 10 بجے دکانیں بند کروانے کے احکامات پر عملدرآمد روکتے ہوئے 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں میسر سہولیات کی رپورٹ سامنے آگئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی رمضان میں ختم کر دی جائے۔