خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3:30 بجے ان کے آبائی گاؤں گھرال، ضلع گجرات میں ادا کی جائے گی۔ اہلِ علاقہ، وکلا برادری، عدالتی افسران اور معززین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، مرحوم کی تدفین بھی آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔
سیاسی، سماجی اور قانونی حلقوں کی جانب سے جسٹس اسجد جاوید گھرال سے اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے۔
وکلا تنظیموں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین فائرنگ میں شہید
عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت کے معمولات پر بھی محدود اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ بعض وکلا رہنماؤں نے آج یومِ سوگ منانے کی تجویز دی ہے، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔