وزیراعلی تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے منفرد پورٹل "ٹاک ٹو سی ایم" قائم کر دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "ٹاک ٹو سی ایم"پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل میں 20سال اوراس سے اوپر کے نوجوانوں کے لئے الگ الگ سیکشن/انٹر فیز قائم کیے گئے ہیں، پورٹل پر صوبہ بھر سے نوجوان سی ایم کے پروگرام اور پراجیکٹس کے متعلق آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 2026کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے، "ٹاک ٹو سی ایم" پورٹل پنجاب کی تاریخ میں بننے والا اپنی نویت کا پہلا پورٹل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے یوتھ ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے براہ راست ابلاغ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ن لیگ میں شامل
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام اورپراجیکٹس پر اپنا فیڈ بیک یا تجاویز بھی دے سکیں گے، نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر اپنا نام اورمختصر معلومات کے ساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ کو مزید بتایا گیا کہ 20سال سے اوپر کے نوجوانوں کے لئے ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر الگ انٹرفیز بنایا گیا ہے۔