ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اشیائے خور ونوش کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دال ماش کی قیمت میں 50 روپے اور دال مسور کی قیمت میں 25 روپے فی کلو نمایاں کمی کر دی گئی، دال چنا سپیشل اور باریک کی قیمتوں میں بالترتیب 15 اور 10 روپے کمی کا اطلاق کر دیا گیا۔
اسی طرح کالا چنا، بیسن اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جبکہ سفید چنے کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی، دال مونگ، دال ماش دھلی اور چاول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، روٹی 14 روپے، دودھ 170 روپے اور گوشت کی قیمتیں پرانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چکن، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ
ڈپٹی کمشنر کنے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، دکاندار دکانوں کے نمایاں مقامات پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کریں، خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔
ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابل ستائش ہے، مل کر مہنگائی کا مقابلہ کریں گے۔