دکانوں پر گوشت فروش سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے دام وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں غیر مؤثر دکھائی دے رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق معیاری مٹن کی قیمت 2700 روپے سے بڑھ کر 3200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح معیاری بیف 1200 سے بڑھ کر 1400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس بے تحاشا اضافے نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کچھ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر غیر معیاری مٹن اور بیف فروخت کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، جس پر صارفین نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف قیمتیں زیادہ ہیں بلکہ معیار بھی تسلی بخش نہیں۔
ادھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 7 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد چکن 482 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔