سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
Gold price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا فی تولہ سونا 2,300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,808 روپے اضافے سے 4 لاکھ 15 ہزار 408 روپے تک جا پہنچی ہے، جس سے مارکیٹ میں سونے کی طلب اور سرمایہ کاری کے رجحان پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں ایک تولہ چاندی 120 روپے مہنگی ہو کر 8,735 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے اضافے کے بعد 7,488 روپے کی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 5,058 امریکی ڈالر پر پہنچ گیا۔ فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی 1.20 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 82.60 امریکی ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ کئی عوامل جیسے عالمی اقتصادی حالات، کرنسی کی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحانات کی وجہ سے ہوتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں