پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ن لیگ میں شامل
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سردار تبارک علی پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
فائل فوٹو
مظفرآباد: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سردار تبارک علی پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں متوقع انتخابات سے پہلے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی،اسی دوران مظفرآباد ڈویژن کے حلقہ کوٹلہ سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار تبارک علی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

کوٹلہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے مہمانِ خصوصی شرکت کی،انہوں نے سردار تبارک علی کو مسلم لیگ ن کا مفلر پہنا کر جماعت میں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

تقریب میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، ایم این اے ملک ابرار، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر، مشتاق منہاس، طارق فاروق، بیرسٹر افتخار گیلانی، نورین عارف اور دیگر رہنما بھی شریک تھے جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد یونیورسٹی، قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سردار تبارک علی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سردار تبارک علی اور ان کے ساتھیوں نے رفقاء سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ ہے اور نواز شریف کے دور میں ملک کو استحکام ملا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر نمایاں ہوا اور اسلامی دنیا کی مضبوط آواز بن چکا ہے۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں