بلوچستان بورڈ کا میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان
Exams
فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں 10 فروری سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ امتحانات میں نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور امتحانی عمل کے دوران کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں افطار کا اہتمام

انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے تاکہ شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے تعلیم سمیت تمام شعبوں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف امتحانات طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔