وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ ہفتے کے روز شیڈول بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کی جارہی ہیں جب کہ لبرٹی سکوائر پر ہونے والا میگا بسنت شو بھی نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی سانحے پر یکجہتی کے اظہار کے لیے فیصلہ کیا گیا، قوم خوارجی فتنے اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔
In the wake of the Islamabad tragedy, I am cancelling all my Basant-related activities that were scheduled for tomorrow. The mega Basant show at the Liberty Square also stands cancelled.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 6, 2026
P.S: It is imperative that the nation remains united against the Khwarji menace and their…
مریم نواز نے مزید کہا کہ خوارجی عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان زندہ باد ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ابھی اعلان کیا ہے کہ بسنت پر کل ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں، لبرٹی چوک پر ہونے والے شو کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، مسجد میں دھماکہ، 31 افراد شہید، متعدد زخمی
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کے دکھ و تکلیف میں پنجاب حکومت ساتھ کھڑی ہے، ہمارے دشمن کو یہ ہی تکلیف تھی کہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے نہ آئے، پہلے بھی دہشت گردوں کو ڈٹ کا مقابلہ کیا تھا اب بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پہلے بھی ہمارا مورال بہت ہائی تھا اور اب بھی بہت ہائی ہے، ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے اور ہار ماننے والے نہیں ہیں۔