عید پر نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول میں ہے مالیاتی شعبے میں استحکام آرہا ہے توجہ معاشی نمو پر ہے، اس حوالے سے پیشرفت پائیدار ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 سال رہے گا، آئی ایم ایفکے ستمبر 2027ء تک کے پروگرام میں ڈپازٹس رول اوور ہونا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نان فوڈ ایکسپورٹ میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم چاول کی برآمدات میں کمی آئی ہے، چاول کی برآمدات بہتر ہوں گی، رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالرز سے زیادہ ہوں گی۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کی ساڑھے 10 ارب ڈالر ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کرچکے ہیں، 4 سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں وقت پر کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی افواہوں پر سٹیٹ بینک کا مؤقف آگیا

نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے، کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن وفاقی کابینہ کو بھجوا دیے گئے ہیں، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے نوٹوں کی پرنٹنگ اور مناسب اسٹاک کے بعد اجرا کے لیے وقت درکار ہے۔

گورنر مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ کہ نئے کرنسی نوٹوں میں جدید ترین سکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے، عام آدمی بھی نوٹ اصلی یا جعلی ہونے کے بارے میں باآسانی بتا دے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں